حیدرآباد۔3۔فروری(اعتماد نیوز) ریاست میں ایک اور بار دھرنا‘ احتجاج اور
ہڑتال کا منظر پیش آنے والا ہے۔ چنانچہ آج سمیکھیاندھرا پری رکشنا سمیتی نے
پارلیمنٹ کے اجلاس کے آغاز سے لیکر ریاست بھر میں شدید احتجاج کرنے کا
اعلان کیا۔ اس موقع پر اسکا آج اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس
اجلاس میں
10-12فروری ریاست بھر بند منانے کا اعلان کیا گیا۔اسکے علاوہ تشویش ناک امر
یہ ہے کہ 6فروری سے سیما آندھرا کے ملازمین غیر معینہ مدت تک کے لئے ہڑتال
کرینگے۔اور 7,8فروری کو سیما آندھرا کے مرکزی وزرا اور ارکان پارلیمنٹ کے
قیام گاہوں کے محاصرہ کے ذریعہ شدید احتجاج کیا جائیگا۔